الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2160
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ، فَبَسَطَتْ لَهُ عِنْدَ صَوْرٍ وَرَشَّتْ حَوْلَهُ، وَذَبَحَتْ شَاةً، وَصَنَعَتْ لَهُ طَعَامًا، فَأَكَلَ وَأَكَلْنَا مَعَهُ، ثُمَّ تَوَضَّأَ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَصَلَّى، فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ فَضَلَتْ عِنْدَنَا مِنْ شَاتِنَا فَضْلَةٌ، فَهَلْ لَكَ فِي الْعَشَاءِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَكَلَ وَأَكَلْنَا ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم انصار کی ایک خاتون کے ہاں تشریف لے گئے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کے چھوٹے درختوں کے پاس بستر بچھایا اور اس کے ارد گرد پانی کا چھڑکاؤ کیا، پھر انہوں نے ایک بکری ذبح کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھانا تیار کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا تناول فرمایا اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کھانا کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز کے لیے وضو کیا اور نماز ادا فرمائی، اس پر ان خاتون نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! ہماری اس بکری کے گوشت میں سے کچھ حصہ بچ گیا ہے، تو کیا آپ رات کے کھانے کی رغبت فرمائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی ہاں“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا اور ہم نے بھی (ان کے ساتھ) کھایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا فرمائی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2160]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن حبان [1138، 1145، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2157»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه ابن حبان [1138، 1145، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2157»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2160 in Urdu