الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2208
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي سَفَرٍ فِي رَمَضَانَ، فَأَتَى هُوَ وَأَصْحَابُهُ عَلَى غَدِيرٍ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: اشْرَبُوا، قَالُوا: نَشْرَبُ وَلَا تَشْرَبُ؟ فَقَالَ: إِنِّي أَيْسَرُكُمْ إِنِّي رَاكِبٌ، فَنَزَلَ فَشَرِبَ وَشَرِبُوا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک میں ایک سفر پر تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا گزر ایک تالاب پر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”تم پانی پی لو۔“ انہوں نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !) کیا ہم پانی پی لیں اور آپ نہ پیئیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم سب سے زیادہ آسانی اور سہولت میں ہوں کیونکہ میں (جانور پر) سوار ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سواری سے نیچے اترے اور پانی نوش فرمایا، تو صحابہ نے بھی پانی پی لیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2208]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 1080] »
«تفرد به أبو يعلى، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2205»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 1080] »
«تفرد به أبو يعلى، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2205»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2208 in Urdu