الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2215
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ، فَقَالُوا فِيهِ وَأَثْنَوْا عَلَيْهِ فَقَالَ: مَنْ يَقْتُلُهُ؟ قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَنَا، فَانْطَلَقَ فَوَجَدَهُ قَدْ خَطَّ عَلَى نَفْسِهِ خِطَّةً فَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي فِيهَا، فَلَمَّا رَآهُ عَلَى ذَلِكَ الْحَالِ رَجَعَ وَلَمْ يَقْتُلْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ يَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ عُمَرُ : أَنَا، فَذَهَبَ فَرَآهُ يُصَلِّي فِي خِطَّةٍ قَائِمًا يُصَلِّي فَرَجَعَ وَلَمْ يَقْتُلْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ لَهُ، أَوْ مَنْ يَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ : أَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنْتَ وَلَا أَرَاكَ تُدْرِكُهُ، فَانْطَلَقَ فَوَجَدَهُ قَدْ ذَهَبَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک شخص گزرا تو لوگوں نے اس کا تذکرہ کیا اور اس کی تعریف کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کون ہے جو اسے قتل کرے؟“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں“، چنانچہ وہ گئے تو دیکھا کہ اس شخص نے اپنے گرد ایک لکیر کھینچ رکھی ہے اور وہ اس میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہے، جب انہوں نے اسے اس حال میں دیکھا تو واپس آگئے اور اسے قتل نہیں کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون ہے جو اسے قتل کرے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں“، چنانچہ وہ گئے تو دیکھا کہ وہ ایک نشان کے اندر کھڑا نماز پڑھ رہا ہے، پس وہ بھی واپس آگئے اور اسے قتل نہیں کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کے لیے کون ہے؟ - یا فرمایا - اسے کون قتل کرے گا؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم (ہی ہو) لیکن میرا نہیں خیال کہ تم اسے پا سکو گے“، چنانچہ وہ گئے تو دیکھا کہ وہ شخص جا چکا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2215]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10402، 10403، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3453/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2212»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10402، 10403، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3453/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2212»
الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2215 in Urdu