🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2243
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يُحَدِّثُ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْقُلُ مَعَهُمُ الْحِجَارَةَ لِلْكَعْبَةِ وَعَلَيْهِ إِزَارُهُ، فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ عَمُّهُ: يَا ابْنَ أَخِي، لَوْ حَلَلْتَ إِزَارَكَ فَجَعَلْتَهُ عَلَى مَنْكِبِكَ دُونَ الْحِجَارَةِ؟ قَالَ: فَحَلَّهُ فَجَعَلَهُ عَلَى مَنْكِبِهِ قَالَ: فَسَقَطَ مَغْشِيًّا، قَالَ: فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِكَ الْيَوْمِ عُرْيَانًا.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ مل کر کعبہ کی تعمیر کے لیے پتھر منتقل فرما رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تہبند باندھ رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ”اے میرے بھتیجے! کاش آپ اپنا تہبند کھول کر اسے پتھروں کے نیچے اپنے کندھے پر رکھ لیتے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھول کر اپنے کندھے پر رکھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (شدتِ حیا سے) غش کھا کر گر پڑے، اور اس دن کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی برہنہ حالت میں نہیں دیکھا گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2243]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 357، 1505، 3617، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 340، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13922، 14168، 14650، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2239»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2243 in Urdu