🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 226
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي أُمُّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَمَعَ نِسَاءَ الْأَنْصَارِ فِي بَيْتٍ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْنَا عُمَرَ ، فَقَامَ فَسَلَّمَ، فَرَدَدْنَا عَلَيْهِ السَّلَامَ، فَقَالَ: إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللهِ إِلَيْكُنَّ، قُلْنَا: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللهِ وَبِرَسُولِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَقَالَ: أَتُبَايِعْنَنِي عَلَى أَنْ لَا تَزْنِينَ وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ؟ قُلْنَا: نَعَمْ، قَالَتْ: فَمَدَدْنَا أَيْدِيَنَا مِنْ دَاخِلِ الْبَيْتِ وَمَدَّ يَدَهُ مِنْ خَارِجِهِ، وَأَمَرَنَا أَنْ نُخْرِجَ الْحُيَّضَ وَالْعَوَاتِقَ فِي الْعِيدَيْنِ، وَنَهَانَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَلَا جُمُعَةَ عَلَيْنَا، قَالَ: قُلْتُ: فَمَا الْمَعْرُوفُ الَّذِي نُهِيتُنَّ عَنْهُ؟ قَالَتِ: النِّيَاحَةُ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کی خواتین کو ایک گھر میں جمع فرمایا، پھر ہماری طرف سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بھیجا، انہوں نے آکر ہمیں سلام کیا تو ہم نے ان کے سلام کا جواب دیا، پھر انہوں نے فرمایا: ”میں تمہاری جانب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا بھیجا ہوا قاصد ہوں“، ہم نے کہا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے قاصد کے لیے خوش آمدید“، وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم اس بات پر مجھ سے بیعت کرتی ہو کہ تم زنا نہیں کرو گی، چوری نہیں کرو گی، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، اپنے ہاتھ پاؤں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ کر نہیں لاؤ گی اور کسی بھی معروف (بھلے کام) میں نافرمانی نہیں کرو گی؟“ ہم نے جواب دیا: ”جی ہاں“، سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر ہم نے گھر کے اندر سے اپنے ہاتھ بڑھائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے گھر کے باہر سے اپنا ہاتھ پھیلایا، ”نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عیدین کے موقع پر حائضہ عورتوں اور پردہ نشین دوشیزاؤں کو بھی باہر نکالیں، اور ہمیں جنازوں کے پیچھے چلنے سے منع فرمایا، نیز ہم پر جمعہ کی نماز فرض نہیں ہے“۔ اسماعیل بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: ”وہ کون سا معروف (بھلا کام) ہے جس کی نافرمانی سے تمہیں روکا گیا تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”اس سے مراد میت پر نوحہ کرنا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 226]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1244، 4610، 6789، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1552، 936، 937، 938، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4180، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20273، وأخرجه فتح الباري برقم: 1219، 1244، 4609، 4610، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1529، 6389، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9864، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3041، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 285، 286، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 53/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 221»

الحكم على الحديث: إسناده حسن

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 226 in Urdu