🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2261
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: عُرِضَ عَلَيَّ الْأَنْبِيَاءُ جَمِيعًا، فَإِذَا مُوسَى ضَرْبٌ مِنَ الرِّجَالِ كَأَنَّهُ مِنْ رِجَالِ شَنُوءَةَ، وَرَأَيْتُ عِيسَى فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا عُرْوَةُ بْنُ مَسْعُودٍ ، وَرَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَإِذَا أَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا صَاحِبُكُمْ، يَعْنِي نَفْسَهُ، وَرَأَيْتُ جِبْرِيلَ فَأَقْرَبُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ شَبَهًا دِحْيَةُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے سامنے تمام انبیاءِ کرام علیہم السلام پیش کیے گئے، تو میں نے دیکھا کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام چھریرے بدن کے جوان مرد ہیں گویا کہ وہ قبیلہ شنوءہ کے لوگوں میں سے ہوں، اور میں نے سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا تو جن لوگوں کو میں نے دیکھا ہے ان میں وہ سب سے زیادہ سیدنا عروہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے مشابہ تھے، اور میں نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا تو جنہیں میں نے دیکھا ہے ان میں وہ سب سے زیادہ تمہارے اس صاحب (یعنی خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مشابہ تھے، اور میں نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا تو جنہیں میں نے دیکھا ہے ان میں وہ سب سے زیادہ سیدنا دحیہ رضی اللہ عنہ کے مشابہ تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2261]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 167، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3649، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14179، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8912، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6232، وأخرجه شرح السنة برقم: 3651، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2257»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2261 in Urdu