الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
112. مُسْنَدُ جَابِرٍ
جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2265
حَدَّثَنَا كَامِلٌ ، حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ حَاطِبَ بْنَ أَبِي بَلْتَعَةَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ غَزْوَهُمْ، فَدُلَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمَرْأَةِ الَّتِي كَانَ مَعَهَا الْكِتَابُ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، فَأُخِذَ كِتَابُهَا مِنْ رَأْسِهَا، فَقَالَ: يَا حَاطِبُ أَفَعَلْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَمَا إِنِّي لَمْ أَفْعَلْهُ غِشًّا لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نِفَاقًا، قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ اللهَ مُظْهِرٌ رَسُولَهُ وَمُتَمِّمٌ لَهُ أَمْرَهُ، غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ، وَكَانَتْ وَالِدَتِي مَعَهُمْ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَتَّخِذَهَا عِنْدَهُمْ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَ هَذَا؟ فَقَالَ: تَقْتُلُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ؟ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللهَ قَدِ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ؟.
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کی طرف ایک خط لکھا جس میں انہوں نے تذکرہ کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر حملے کا ارادہ فرمایا ہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس عورت کے بارے میں اطلاع دے دی گئی جس کے پاس وہ خط تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف (اپنے قاصد) بھیجے اور اس کے سر کے بالوں سے وہ خط برآمد کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے حاطب! کیا تم نے ایسا کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، لیکن میں نے یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی بدخواہی یا نفاق کی وجہ سے نہیں کیا، بلکہ میں تو یہ جانتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور غالب کرے گا اور ان کا کام مکمل فرمائے گا، مگر چونکہ میں ان کے درمیان مقیم رہا تھا اور میری والدہ بھی ان کے پاس مکہ میں تھی، تو میں نے چاہا کہ ان پر کوئی ایسا احسان کر دوں جس کی وجہ سے وہاں میری والدہ کی کوئی جائے پناہ بن جائے،“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”کیا میں اس شخص کی گردن نہ اڑا دوں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرو گے جو اہل بدر میں سے ہے؟ تمہیں کیا معلوم، شاید اللہ تعالیٰ اہل بدر کے احوال سے واقف ہو چکا ہے اور اس نے خود فرما دیا ہے: ”تم جو چاہو کرو (میں نے تمہیں بخش دیا ہے)۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2265]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: الحديث صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14360، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6824، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2261»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14360، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6824، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2261»
الحكم على الحديث: الحديث صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2265 in Urdu