الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2358
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِي لَهَبٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ ، فَلَمَّا رَآهَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهَا امْرَأَةٌ بَذِيَّةٌ وَأَخَافُ أَنْ تُؤْذِيَكَ، فَلَوْ قُمْتَ، فَقَالَ: إِنَّهَا لَنْ تَرَانِي، فَقَالَتْ: يَا أَبَا بَكْرٍ ، صَاحِبُكَ هَجَانِي، قَالَ: وَمَا يَقُولُ الشِّعْرَ، قَالَتْ: أَنْتَ عِنْدِي مُصَدَّقٌ وَانْصَرَفَتْ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَمْ تَرَكَ، قَالَ: لَمْ يَزَلْ مَلَكٌ يَسْتُرُنِي مِنْهَا بِجَنَاحِهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سورت ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ﴾ نازل ہوئی تو ابولہب کی بیوی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے، پس جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسے دیکھا تو عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ ایک بدزبان عورت ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ یہ آپ کو اذیت پہنچائے گی، کاش کہ آپ یہاں سے اٹھ جاتے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مجھے ہرگز نہیں دیکھ پائے گی۔“ چنانچہ اس عورت نے آکر (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) کہا: ”اے ابوبکر! تمہارے ساتھی نے میری ہجو (برائی) کی ہے۔“ انہوں نے جواب دیا: ”وہ تو شاعری نہیں کرتے۔“ اس نے کہا: ”آپ میرے نزدیک سچے ہیں“ اور وہ واپس لوٹ گئی۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس نے آپ کو نہیں دیکھا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک فرشتہ مسلسل اپنے پر کے ذریعے مجھے اس کی نظروں سے اوجھل کیے ہوئے تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2358]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 25] ، ف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11528، 11529، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5910/1، 6369/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2354»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: مضى الكلام عليه [برقم 25] ، ف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11528، 11529، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5910/1، 6369/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2354»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2358 in Urdu