الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2408
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: سَأَلْتُ جِبْرِيلَ: أَيُّ الْأَجَلَيْنِ قَضَى مُوسَى؟ قَالَ: أَكْمَلَهُمَا وَأَتَمَّهُمَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جبرائیل علیہ السلام سے دریافت کیا کہ (سیدنا) موسیٰ علیہ السلام نے (مدین میں قیام کی) دونوں مدتوں میں سے کون سی مدت پوری کی تھی؟ تو انہوں نے بتایا کہ ان میں سے جو زیادہ کامل اور زیادہ مکمل تھی (یعنی آپ نے دس سالہ مدت پوری فرمائی)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2408]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 11، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2404»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 11، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2404»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2408 in Urdu