🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2417
وَقَالَ مُعْتَمِرٌ مَرَّةً أُخْرَى، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَفَعَ الْحَدِيثَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: هَذِهِ الْكَلِمَاتُ دَوَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ، وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْعَامَّةِ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قَتَرَةَ وَمَا وَلَدَ، ثَلَاثَةٌ وَثَلَاثُونَ مِنَ الْمَلَائِكَةِ أَتَوْا رَبَّهُمْ، فَقَالُوا: وَصِبَ وَصِبٌ بِأَرْضِنَا، فَقَالَ: خُذُوا مِنْ أَرْضِكُمْ فَامْسَحُوا بِوَصَبِكُمْ رُقْيَةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَنْ أَخَذَ عَلَيْهَا صَفَدًا أَوْ كَتَمَهَا أَحَدًا، فَلَا يُفْلِحُ أَبَدًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کلمات ہر بیماری کی دوا ہیں: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ وَأَسْمَائِهِ كُلِّهَا عَامَّةً مِنْ شَرِّ السَّامَّةِ وَالْعَامَّةِ، وَشَرِّ الْعَيْنِ اللَّامَّةِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ أَبِي قَتَرَةَ وَمَا وَلَدَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات اور اس کے تمام ناموں کے ذریعے ہر زہریلے جانور اور عام تکلیف دہ چیزوں کے شر سے، اور ہر نقصان دہ نظرِ بد کے شر سے، اور ﴿حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے﴾، اور ابلیس اور اس کی اولاد کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔“ (نیز فرمایا کہ) تینتیس فرشتے اپنے رب کے حضور حاضر ہوئے اور عرض کی کہ ہماری زمین میں بیماری اور تکلیف بہت بڑھ گئی ہے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم اپنی زمین (کی مٹی) لو اور اسے اپنی تکلیف کی جگہوں پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دم کے طور پر ملو؛ جس نے اس پر کوئی صلہ لیا یا اسے کسی سے چھپایا تو وہ کبھی فلاح نہیں پائے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2417]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: باطل»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3191، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2060، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4737، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3525، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2113، 2430، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8439، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4716، 5123، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3926/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2412»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2417 in Urdu