🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
2. مُسْنَدُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عمر بن الخطاب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا كَهْمَسٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ .
عَنْ عُمَرَ ، أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ: أَنْ تُؤْمِنَ بِاللهِ، وَمَلَائِكَتِهِ، وَكُتُبِهِ، وَرُسُلِهِ، وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ، وَبِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ، فَقَالَ جِبْرِيلُ: صَدَقْتَ، فَتَعَجَّبْنَا مِنْهُ، يَسْأَلُهُ وَيُصَدِّقُهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ جِبْرِيلُ أَتَاكُمْ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور دریافت کیا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایمان یہ ہے کہ تم اللہ سبحانہ و تعالیٰ، اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں، اس کے رسولوں اور یومِ آخرت پر ایمان لاؤ اور تقدیر کے خیر و شر پر (کامل یقین) رکھو۔“ اس پر سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا۔“ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) ہمیں ان پر تعجب ہوا کہ وہ خود ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہیں اور خود ہی آپ کے کلام کی تصدیق بھی کر رہے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ جبرائیل تھے جو تمہارے پاس تمہیں تمہارا دین سکھانے کے لیے آئے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2610، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4990، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4695، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 63، وأخرجه مسند أحمد برقم: 185، 369، 376، وأخرجه فتح الباري برقم: 50، 1683، وأخرجه مسند البزار برقم: 169، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1، 2504، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13581، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3855، 5187، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 115، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 173، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 237»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 242 in Urdu