الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2526
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ جَارِيَةً بِكْرًا أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَتْ أَنَّ أَبَاهَا زَوَّجَهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ، فَخَيَّرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک کنواری لڑکی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئی اور عرض گزار ہوئی کہ اس کے والد نے اس کی ناپسندیدگی کے باوجود اس کا نکاح کر دیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (نکاح برقرار رکھنے یا فسخ کرنے کا) اختیار دے دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2526]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 2096، وأخرجه فتح الباري برقم: 4845، 5011، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11456، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7065، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 277، وأخرجه شرح السنة برقم: 2256، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2520»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2526 in Urdu