الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2588
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ خَيْبَرَ، فَاتَّبَعَهُ رَجُلَانِ، وَآخَرُ يَتْلُوهُمَا، فَيَقُولُ: ارْجِعَا ارْجِعَا حَتَّى رَدَّهُمَا ثُمَّ لَحِقَ الْأَوَّلَ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَانِ شَيْطَانَانِ، وَإِنِّي لَمْ أَزَلْ بِهِمَا حَتَّى رَدَدْتُهُمَا، فَإِذَا أَتَيْتَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ، وَأَخْبِرْهُ أَنَّا هَاهُنَا فِي جَمْعِ صَدَقَاتِنَا، وَلَوْ كَانَتْ تَصْلُحُ لَبَعَثْنَا بِهَا إِلَيْهِ، قَالَ: فَلَمَّا قَدِمَ الرَّجُلُ الْمَدِينَةَ أَخْبَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعِنْدَ ذَلِكَ نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَلْوَةِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے نکلا تو دو آدمیوں نے اس کا پیچھا کیا اور ایک تیسرا شخص ان دونوں کے پیچھے ہولیا جو مسلسل کہتا رہا: ”واپس لوٹ جاؤ، واپس لوٹ جاؤ“ یہاں تک کہ اس نے ان دونوں کو واپس بھیج دیا، پھر وہ پہلے شخص سے جا ملا اور کہا: ”بے شک یہ دونوں شیطان تھے اور میں مسلسل ان کے پیچھے پڑا رہا یہاں تک کہ میں نے انہیں واپس لوٹا دیا، پس جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو تو انہیں میرا «السَّلَام» ”سلام“ عرض کرنا اور انہیں خبر دینا کہ ہم یہاں اپنے صدقات جمع کرنے میں مصروف ہیں اور اگر وہ (ارسال کے) قابل ہوتے تو ہم انہیں ضرور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ کر دیتے“، راوی کہتے ہیں کہ جب وہ شخص مدینہ منورہ پہنچا تو اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی، چنانچہ اسی موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”تنہائی (اکیلا رہنے یا اکیلا سفر کرنے) سے منع فرما دیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2588]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2714، وأخرجه فتح الباري برقم: 3122، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 163، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5467/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2581»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2714، وأخرجه فتح الباري برقم: 3122، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 163، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5467/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2581»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2588 in Urdu