🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2590
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا خَرَجَ وَالْخَمْرُ حَلَالٌ، فَأَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاوِيَةَ خَمْرٍ، فَأَقْبَلَ بِهَا يُقَادُ بِهَا عَلَى بَعِيرٍ حَتَّى وَجَدَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا، فَقَالَ: مَا هَذَا مَعَكَ؟ قَالَ: رَاوِيَةٌ مِنْ خَمْرٍ أَهْدَيْتُهَا لَكَ، قَالَ: هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللهَ حَرَّمَهَا؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَإِنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَهَا، قَالَ: فَالْتَفَتَ الرَّجُلُ إِلَى قَائِدِ الْبَعِيرِ، فَكَلَّمَهُ بِشَيْءٍ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ، فَقَالَ: مَاذَا قُلْتَ لَهُ؟ قَالَ: أَمَرْتُهُ بِبَيْعِهَا، قَالَ: إِنَّ الَّذِي حَرَّمَ شُرْبَهَا حَرَّمَ بَيْعَهَا، قَالَ: فَأَمَرَ بِعَزْلَاءِ الْمَزَادَةِ، فَفُتِحَتْ، فَجَرَتْ فِي التُّرَابِ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهَا فِي الْبَطْحَاءِ مَا فِيهَا شَيْءٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص گھر سے نکلا جبکہ شراب ابھی حلال تھی، اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہدیہ پیش کرنا چاہا، وہ اسے اونٹ پر لاد کر ہانکتے ہوئے لایا یہاں تک کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تشریف فرما پایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ تمہارے پاس کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: شراب کا ایک بڑا مشکیزہ ہے جو میں نے آپ کے لیے بطور ہدیہ پیش کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں علم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام قرار دے دیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ اسے حرام فرما چکا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ اس شخص نے اونٹ ہانکنے والے کی طرف توجہ کی اور اس سے کان میں کوئی بات کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اسے کیا کہا ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں نے اسے یہ شراب بیچنے کا حکم دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کی بیع (خرید و فروخت) کو بھی حرام ٹھہرایا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ پھر اس شخص نے مشکیزے کے نچلے دہانے کو کھولنے کا حکم دیا، پس اسے کھول دیا گیا اور وہ شراب مٹی میں بہہ گئی، میں نے بطحاء کے میدان میں اسے بہتے ہوئے دیکھا یہاں تک کہ مشکیزے میں کچھ باقی نہ رہا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2590]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم 2468] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1579، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4664، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2971، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1598، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2103، 2571، وأخرجه فتح الباري برقم: 4344، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10842، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7980، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4944، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1802، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 822، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2859، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2583»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2590 in Urdu