🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
113. أَوَّلُ مُسْنَدِ ابْنِ عَبَّاسٍ
ابن عباس کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2723
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: ذَكَرَ طَلْحَةُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ امْرَأَةً مِنْ بَنِي عَجْلَانَ، فَدَخَلَ بِهَا، فَبَاتَ عِنْدَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: مَا وَجَدْتُهَا عَذْرَاءَ، قَالَ: فَرُفِعَ شَأْنُهُمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَدَعَا الْجَارِيَةَ، فَسَأَلَهَا، فَقَالَتْ: بَلَى قَدْ كُنْتُ عَذْرَاءَ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَلَاعَنَا، وَأَعْطَاهَا الْمَهْرَ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کے ایک شخص نے قبیلہ بنو عجلان کی ایک خاتون سے نکاح کیا، پھر ان کی رخصتی ہوئی اور اس نے رات اپنی اہلیہ کے پاس گزاری، جب صبح ہوئی تو اس شخص نے (دعویٰ کیا کہ) ”میں نے اسے کنواری نہیں پایا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ ان دونوں کا معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کو طلب فرما کر اس سے سوال کیا، جس پر اس نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، میں تو یقیناً باکرہ ہی تھی“، راوی کہتے ہیں کہ ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے متعلق حکم دیا اور ان کے مابین لعان ہوا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو اس کا مہر عطا فرما دیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2723]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2070، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2363، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7843، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2715»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2723 in Urdu