الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 2759
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَزْمُ بْنُ مِهْرَانَ الْقُطَعِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ لِبَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَانْطَلَقُوا يَسِيرُونَ، وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ، فَنَزَلَ الْقَوْمُ فَلَمْ يَجِدُوا مَاءً يَتَوَضَّئُونَ بِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا نَجِدُ مَا نَتَوَضَّأُ بِهِ، وَرَأَى فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ الْكَرَاهِيَةَ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَجَاءَ بِقَدَحٍ مِنْ مَاءٍ يَسِيرٍ، فَأَخَذَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَضَّأَ مِنْهُ، ثُمَّ أَمَرَّ أَصَابِعَهُ الْأَرْبَعَ عَلَى الْقَدَحِ، ثُمَّ قَالَ لِلْقَوْمِ: هَلُمُّوا، قَالَ: فَجَاءَ الْقَوْمُ، فَتَوَضَّئُوا حَتَّى أَبْلَغُوا فِيمَا يُرِيدُونَ مِنَ الْوُضُوءِ، فَقِيلَ: كَمْ بَلَغَ الْقَوْمُ؟ قَالَ: سَبْعِينَ رَجُلًا، أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ، وَاللَّفْظُ لَلْعَسْكَرِيِّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی سفر پر روانہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت بھی تھی، وہ سب چلے جا رہے تھے کہ نماز کا وقت ہو گیا، پس لوگ (ایک مقام پر) اترے مگر انہیں وضو کے لیے پانی میسر نہ آیا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمیں وضو کے لیے پانی نہیں مل رہا“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کے چہروں پر (پانی نہ ملنے کی وجہ سے) ناگواری کے آثار دیکھے، پھر لوگوں میں سے ایک شخص ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی لے کر حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ تھاما اور اس سے وضو فرمایا، پھر اپنی چار مبارک انگلیاں پیالے پر رکھیں اور لوگوں سے فرمایا: «هَلُمُّوا» ”ادھر آؤ (اور وضو کرو)“، راوی کہتے ہیں کہ لوگ آئے اور انہوں نے مکمل وضو کیا یہاں تک کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق وضو کر چکے، دریافت کیا گیا کہ ان لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو (حسن بصری رحمہ اللہ نے) بتایا کہ ستر مرد یا اس کے لگ بھگ تھے، اور یہ الفاظ عسکری کے ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2759]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 167، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4226، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3631، وأخرجه سنن النسائي برقم: 76، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12854، وأخرجه فتح الباري برقم: 870، وأخرجه مسند البزار برقم: 1463، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 124، 144، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 447، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2751»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 167، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4226، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3631، وأخرجه سنن النسائي برقم: 76، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12854، وأخرجه فتح الباري برقم: 870، وأخرجه مسند البزار برقم: 1463، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 124، 144، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 447، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2751»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2759 in Urdu