🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2882
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَهْطًا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عُرَيْنَةَ، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، اجْتَوَيْنَا الْمَدِينَةَ فَعَظُمَتْ بُطُونُنَا، وَانْتُهِسَتْ لُحُومُنَا، فَأَمَرَهُمْ فَأَتَوْا رَاعِيَ الصَّدَقَةِ، فَشَرِبُوا مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا حَتَّى صَحَّتْ جُسُومُهُمْ، فَقَتَلُوا الرَّاعِيَ، وَاسْتَاقُوا الْإِبِلَ، وَارْتَدُّوا، فَبَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَثَرِهِمْ فَجِيءَ بِهِمْ، فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ، وَسَمَرَ أَعْيُنَهُمْ، وَأَلْقَاهُمْ فِي الْحَرَّةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمیں مدینہ کی آب و ہوا راس نہیں آئی جس کے باعث ہمارے پیٹ پھول گئے ہیں اور ہمارے جسموں کا گوشت پگھل گیا ہے“، تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (اونٹوں کے پاس جانے کا) حکم دیا، چنانچہ وہ صدقہ کے اونٹوں کے چرواہے کے پاس چلے گئے اور ان کا دودھ اور پیشاب پیا یہاں تک کہ ان کے جسم تندرست ہو گئے، پھر انہوں نے چرواہے کو قتل کر دیا، اونٹوں کو ہانک کر لے گئے اور اسلام سے پھر گئے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں (آدمی) بھیجے اور انہیں پکڑ کر لایا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے، ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھروا دیں اور انہیں حرہ (مدینہ کی تپتی پتھریلی زمین) میں ڈال دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2882]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 231، 1430، 2855، 3956، 4334، 5361، 5362، 5395، 6417، 6419، 6420، 6503، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1671، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 72، 73، 1845، وأخرجه سنن النسائي برقم: 305، 306، 4024، 4025، 4027، 4028، 4029، 4030، 4031، 4032، 4034، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4364، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2578، 3503، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13672، وأخرجه فتح الباري برقم: 231، 5362، 6417، 6502، 6503، 6519، وأخرجه مسند البزار برقم: 1026، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8160، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 115، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 577، 1501، 1755، 1796، 3904، 5414، 6908، 9033، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 237، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3955، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2875»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2882 in Urdu