🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2915
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، وَثَابِتٌ ، وَحُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَجَاءَ رَجُلٌ، فَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ وَقَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ، فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاتَهُ، قَالَ: أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ؟ فَأَرَمَّ الْقَوْمُ، فَقَالَ: أَيُّكُمُ الْمُتَكَلِّمُ بِالْكَلِمَاتِ، فَإِنَّهُ لَمْ يَقُلْ بَأْسًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، جِئْتُ وَقَدْ حَفَزَنِي النَّفَسُ فَقُلْتُهُنَّ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُ اثْنَيْ عَشَرَ مَلَكًا ابْتَدَرُوهَا أَيُّهُمْ يَرْفَعُهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام کو نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک شخص آیا اور وہ نماز میں شامل ہو گیا، اس حال میں کہ (تیزی سے چلنے کی وجہ سے) اس کا سانس پھولا ہوا تھا، تو اس نے کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، ایسی تعریف جو بہت زیادہ ہو، پاکیزہ ہو اور اس میں برکت دی گئی ہو“، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز مکمل کر چکے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے وہ کلمات کہنے والا کون ہے؟“ تب لوگ خاموش رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”تم میں سے وہ کلمات کہنے والا کون ہے؟ کیونکہ اس نے کوئی نازیبا بات نہیں کہی ہے“ تو اس شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں ہوں، میں جب پہنچا تو میرا سانس چڑھا ہوا تھا، چنانچہ میں نے یہ کلمات کہہ دیے“، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا جو ان کلمات کی طرف ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان میں سے کون ان کلمات کو (بارگاہِ الٰہی میں) اوپر لے کر جائے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2915]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 901، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 763، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11623، 12302، 12548، 13233، وأخرجه فتح الباري برقم: 750، 766، وأخرجه مسند البزار برقم: 3819، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 466، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1270، وأخرجه شرح السنة برقم: 633، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2908»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 2915 in Urdu