🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كَانَ الْمَجُوسُ لَهُمْ كِتَابٌ يَقْرَءُونَهُ، وَعِلْمٌ يَدْرُسُونَهُ، فَزَنَى إِمَامُهُمْ، فَأَرَادُوا أَنْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ لَهُمْ: أَلَيْسَ آدَمُ كَانَ زَوَّجَ بَنِيهِ مِنْ بَنَاتِهِ؟ فَلَمْ يُقِيمُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَرُفِعَ الْكِتَابُ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَجُوسِ الْجِزْيَةَ، وَأَبُو بَكْرٍ، وَأَنَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجوسیوں کے پاس ایک کتاب تھی جسے وہ پڑھتے تھے اور ایک علم تھا جس کا وہ درس دیتے تھے، پھر ان کے ایک پیشوا نے بدکاری کا ارتکاب کیا تو انہوں نے اس پر حد قائم کرنے کا ارادہ کیا، اس پر اس نے ان سے کہا: کیا سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کا نکاح اپنی بیٹیوں سے نہیں کیا تھا؟ چنانچہ انہوں نے اس پر حد قائم نہ کی، تو (پاداش کے طور پر ان سے وہ) کتاب اٹھا لی گئی، اور بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجوسیوں سے جزیہ وصول کیا، نیز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اور میں نے بھی (اپنے ادوار میں ان سے جزیہ وصول کیا)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 301]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9797، 9798، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4655/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 296»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 301 in Urdu