🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3023
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ سَأَلَ نَبِيَّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: وَكَانُوا هُمْ أَجْدَرَ أَنْ يَسْأَلُوهُ مِنْ أَصْحَابِهِ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ: وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟ قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ، قَالَ أَنَسٌ : فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ أَشَدَّ فَرَحًا مِنْهُ بِقَوْلِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دیہات کے رہنے والے ایک شخص نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا—اور صحابہ کی نسبت دیہاتی لوگ سوال کرنے میں زیادہ جری ہوا کرتے تھے—اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کب برپا ہوگی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: میں نے اس کے لیے کوئی (بڑی) تیاری تو نہیں کی بجز اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مسلمانوں کو اسلام کی نعمت ملنے کے بعد کسی اور بات پر اتنا زیادہ خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشادِ گرامی سے خوش ہوئے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3023]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3485، 5815، 5819، 6734، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2639، 4777، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2385، 2386، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5127، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12304، وأخرجه فتح الباري برقم: 3485، 5815، 5816، 5819، وأخرجه مسند البزار برقم: 1753، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 107، 412، 1550، 2227، 2299، 5889، 7461، 8551، 9399، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 57، 137، 229، 799، 1087، 1138، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3014»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3023 in Urdu