الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3030
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنِّي أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَهَلْ عِنْدَكَ شَيْءٌ؟ قَالَ: فَجِئْتُهُ بِطَبَقٍ فِيهِ تَمْرٌ، وَإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ بَعْدَ مَا أَذَّنَ بِلَالٌ ، فَقَالَ: انْظُرْ إِنْسَانًا يَأْكُلُ، فَخَرَجْتُ فَوَجَدْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، فَدَعَوْتُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي شَرِبْتُ شَرْبَةً مِنْ سَوِيقٍ وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَأَنَا أُرِيدُ الصِّيَامَ، فَتَسَحَّرَ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے، کیا تمہارے پاس (کھانے پینے کی) کوئی چیز موجود ہے؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے اذان دے دینے کے بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک تھال لایا جس میں کھجوریں تھیں اور ایک برتن لایا جس میں پانی تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی ایسے شخص کو تلاش کرو جو (میرے ساتھ) کھانا کھائے“، چنانچہ میں باہر نکلا تو مجھے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ملے، میں نے انہیں بلایا تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ستو کا ایک گھونٹ پیا ہے اور میرا روزہ رکھنے کا ارادہ ہے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا بھی روزہ رکھنے کا ارادہ ہے“، چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سحری کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں ادا فرمائیں اور اس کے بعد باہر تشریف لائے تو نماز کھڑی کر دی گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3030]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 551، 1083، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12621، وأخرجه فتح الباري برقم: 550، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2261/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3020»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 551، 1083، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12621، وأخرجه فتح الباري برقم: 550، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2261/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3020»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3030 in Urdu