🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3046
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، كَيْفَ يُحْشَرُ الْكَافِرُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: أَلَيْسَ الَّذِي أَمْشَاهُ عَلَى رِجْلَيْهِ فِي الدُّنْيَا قَادِرًا أَنْ يُمْشِيَهُ عَلَى وَجْهِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ قَتَادَةُ : بَلَى وَعِزَّةِ رَبِّنَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! قیامت کے دن کافر کو اس کے چہرے کے بل کیسے اٹھایا (اور چلایا) جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا وہ ذات جس نے اسے دنیا میں اس کے پاؤں پر چلنے کے قابل بنایا، اس بات پر قادر نہیں ہے کہ قیامت کے دن اسے اس کے چہرے کے بل چلا دے؟“ قتادہ رحمہ اللہ نے (یہ سن کر) کہا: «بَلَى وَعِزَّةِ رَبِّنَا» ”کیوں نہیں، ہمارے رب کی عزت کی قسم (وہ یقیناً اس پر قادر ہے)“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3046]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن لغيره»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6158، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12297، 12979، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3570، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7323، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3036»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3046 in Urdu