🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3121
حَدَّثَنَا عَمَّارٌ أَيْضًا، حَدَّثَنَا يُوسُفُ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، وَعَبْدُ اللهِ الدَّانَاجُ ، وَمَطَرٌ الْوَرَّاقُ ، كُلُّهُمْ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَابِ الْبَيْتِ وَهُوَ يُرِيدُ الْحُجْرَةَ، فَسَمِعَ قَوْمًا يَتَنَازَعُونَ فِي الْقَدَرِ، وَهُمْ يَقُولُونَ: أَلَمْ يَقُلِ اللهُ آيَةَ كَذَا وَكَذَا؟ أَلَمْ يَقُلِ اللهُ آيَةَ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: فَفَتَحَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَابَ الْحُجْرَةِ، فَكَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْهِهِ حَبُّ الرُّمَّانِ، فَقَالَ: أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ أَوْ بِهَذَا عُنِيتُمْ؟ إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ قَبْلَكُمْ بِأَشْبَاهِ هَذَا، ضَرَبُوا كِتَابَ اللهِ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ، أَمَرَكُمُ اللهُ بِأَمْرٍ فَاتَّبِعُوهُ، وَنَهَاكُمْ فَانْتَهُوا، قَالَ: فَلَمْ يَسْمَعِ النَّاسُ بَعْدَ ذَلِكَ أَحَدًا يَتَكَلَّمُ حَتَّى جَاءَ مَعْبَدٌ الْجُهَنِيُّ فَأَخَذَهُ الْحَجَّاجُ فَقَتَلَهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر کے دروازے سے باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ حجرہ مبارک کی طرف جانے کا تھا، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو سنا جو تقدیر کے معاملے میں بحث و تکرار کر رہے تھے، وہ کہہ رہے تھے کہ کیا اللہ تعالیٰ نے فلاں آیت میں یہ نہیں فرمایا؟ اور کیا اللہ تعالیٰ نے فلاں آیت میں یہ نہیں فرمایا؟ راوی بیان کرتے ہیں کہ (یہ سن کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجرے کا دروازہ کھولا تو غصے کی شدت کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک اس قدر سرخ تھا گویا اس پر انار کے دانے نچوڑ دیے گئے ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تمہیں اسی بات کا حکم دیا گیا ہے؟ - یا کیا تمہارا یہی مقصود ہے؟ - تم سے پہلے لوگ انہی جیسی باتوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے کہ انہوں نے اللہ کی کتاب کے بعض حصوں کو بعض کے مدمقابل لا کھڑا کیا، اللہ تعالیٰ نے تمہیں جس بات کا حکم دیا ہے اس کی پیروی کرو اور جس سے منع فرمایا ہے اس سے رک جاؤ۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس واقعے کے بعد لوگوں نے کسی کو اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نہیں سنا یہاں تک کہ معبد جہنی کا ظہور ہوا، جسے حجاج نے پکڑ کر قتل کروا دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3121]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 85، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6806، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1330، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11852، 11853، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2947، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 212، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3109»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3121 in Urdu