الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3219
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَأَمَرَ بِهِ، فَضُرِبَ بِنَعْلَيْنِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ أُتِيَ أَبُو بَكْرٍ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ، فَصَنَعَ بِهِ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ أُتِيَ عُمَرُ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ، فَاسْتَشَارَ النَّاسَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ : أَقَلَّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ، فَضَرَبَهُ عُمَرُ ثَمَانِينَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ایک شخص لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی، تو ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق حکم صادر فرمایا، چنانچہ اسے دو جوتوں کے ساتھ چالیس ضربیں لگائی گئیں“، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی تو انہوں نے بھی اس کے ساتھ ویسا ہی معاملہ کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس شراب نوشی کرنے والا ایک شخص لایا گیا تو انہوں نے اس معاملے میں لوگوں سے مشورہ کیا، جس پر سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ”حدود میں سب سے کم مقدار اسی (کوڑے) ہے“، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اسی کوڑے لگوائے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3219]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى [برقم 3053، و»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1706، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1443، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12394، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2311، وأخرجه فتح الباري برقم: 6391، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7155، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3208»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى [برقم 3053، و»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1706، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1443، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12394، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2311، وأخرجه فتح الباري برقم: 6391، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7155، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3208»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3219 in Urdu