🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3328
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا هُوَ إِلَّا أَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي أُمُّ حَرَامٍ ، فَقَالَ: قُومُوا فَلْأُصَلِّ لَكُمْ، وَذَلِكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ لِثَابِتٍ: فَأَيْنَ جَعَلَ أَنَسًا ؟ قَالَ: عَنْ يَمِينِهِ.
قَالَ: فَدَعَا لَنَا أَهْلَ الْبَيْتِ بِكُلِّ خَيْرٍ مِنْ خَيْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، فَقَالَتْ أُمِّي: يَا رَسُولَ اللهِ خُوَيْدِمُكَ أَنَسٌ ، ادْعُ اللهَ لَهُ، فَدَعَا لِي بِكُلِّ خَيْرٍ، فَكَانَ آخِرُ مَا دَعَا لِي: اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے اور اس وقت وہاں میرے، میری والدہ اور میری خالہ سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی اور موجود نہ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب کھڑے ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں“ اور یہ نماز کا مخصوص (فرض) وقت نہیں تھا، تو ایک شخص نے ثابت رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو اپنے مقابلے میں کس جگہ کھڑا کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: ”اپنی دائیں جانب“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم اہل خانہ کے لیے دنیا و آخرت کی ہر خیر و بھلائی کی دعا فرمائی، تو میری والدہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا چھوٹا سا خادم انس ہے، اس کے لیے اللہ عزوجل سے دعا فرما دیں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ہر قسم کی خیر کی دعا فرمائی اور میرے حق میں فرمائی گئی دعاؤں میں سے آخری کلمات یہ تھے: «اللَّهُمَّ أَكْثِرْ مَالَهُ وَوَلَدَهُ، وَبَارِكْ لَهُ فِيهِ» ”اے اللہ! اس کے مال اور اولاد میں کثرت فرما اور ان میں اس کے لیے برکتیں نصیب فرما۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3328]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 833، 1881، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1055، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3827، وأخرجه سنن النسائي برقم: 737، 801، 802، 803، 805، 869، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 612، 658، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11671، 11931، 12098، 12269، 12541، 12601، 12705، 12857، 13134، 13296، 13333، وأخرجه موطأ مالك برقم: 362، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1287، وأخرجه فتح الباري برقم: 832، 1239، 1881، 5680، 5975، 5984، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1538، 1570، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 710، 4679، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 125، 1449، 2556، 5610، 6477، 6840، 8539، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3315»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3328 in Urdu