🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3339
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ خَالِدٍ الْخُزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ ، وَبَعْضُ أَصْحَابِهِ يَنْتَظِرُ طَعَامًا، قَالَ: فَسَبَقَتْهَا - قَالَ عِمْرَانُ : أَكْبَرُ ظَنِّي أَنَّهَا حَفْصَةُ - بِصَحْفَةٍ فِيهَا ثَرِيدٌ، وَقَالَتْ: فَوَضَعْتُهَا، قَالَتْ: فَخَرَجَتْ عَائِشَةُ فَأَخَذَتِ الْقَصْعَةَ، قَالَ: ذَاكَ قَبْلَ أَنْ يَحْتَجِبْنَ، قَالَ: فَضَرَبَتْ بِهَا فَانْكَسَرَتْ، فَأَخَذَهَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَمَّهَا، وَقَالَ بِكَفِّهِ - حَكَى عِمْرَانُ : وَضَمَّهَا - وَقَالَ: كُلُوا، غَارَتْ أُمُّكُمْ، قَالَ: فَلَمَّا فَرَغَ أَرْسَلَ بِالصَّحْفَةِ إِلَى حَفْصَةَ ، وَأَرْسَلَ بِالْمَكْسُورَةِ إِلَى عَائِشَةَ ، فَصَارَتْ قَضِيَّةً: مَنْ كَسَرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ وَعَلَيْهِ مِثْلُهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تشریف فرما تھے اور آپ کے چند صحابہ رضی اللہ عنہم کھانے کا انتظار کر رہے تھے، اتنے میں (راوی عمران رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرا غالب گمان ہے کہ وہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا تھیں) انہوں نے پہل کرتے ہوئے ثرید سے بھرا ہوا ایک پیالہ بھیجا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا باہر تشریف لائیں اور اس پیالے کو پکڑا (یہ پردے کے احکامات نازل ہونے سے پہلے کا واقعہ ہے) اور اسے ضرب لگائی جس سے وہ ٹوٹ گیا، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اٹھایا اور اس کے ٹکڑوں کو سمیٹنے لگے - عمران رحمہ اللہ نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے سمیٹنے کی کیفیت بیان کی - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب کھاؤ، تمہاری ماں کو غیرت آگئی ہے“، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے سے فارغ ہوئے تو صحیح پیالہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی جانب بھیج دیا اور ٹوٹا ہوا پیالہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ہی رہنے دیا، چنانچہ یہ ایک شرعی فیصلہ اور ضابطہ بن گیا کہ: ”جو شخص کسی کی چیز توڑ دے تو وہ (ٹوٹی ہوئی شے) اسی کی ہوگی اور اس پر اس جیسی دوسری صحیح چیز کا بدلہ دینا لازم ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3339]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون قوله في آخره: "فصارت قضية .. إلخ"»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4927، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3955، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3567، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2334، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11616، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2598، وأخرجه فتح الباري برقم: 2349، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3326»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3339 in Urdu