الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 339
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: مُرَّ عَلَى عَلِيٍّ بِجِنَازَةٍ، فَقَامَ نَاسٌ، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قَالُوا: أَبُو مُوسَى ، فَقَالَ عَلِيٌّ : إِنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً ثُمَّ لَمْ يَقُمْ.
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو کچھ لوگ (تعظیماً) کھڑے ہو گئے، جس پر انہوں نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ (ایسا ہی کیا کرتے تھے)، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جنازے کے لیے) صرف ایک مرتبہ کھڑے ہوئے تھے، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (تعظیماً) نہیں کھڑے ہوئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه [برقم/ 266] . ف»
«رواه عن مجاهد به. ولم يذكر فيه "عبد الله بن سخبرة"، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 334»
«رواه عن مجاهد به. ولم يذكر فيه "عبد الله بن سخبرة"، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 334»
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 339 in Urdu