🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3415
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ الْكَلْبِيُّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النِّسَاءَ أَتَيْنَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْنَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَهَبَ الرِّجَالُ بِالْفَضْلِ، يُجَاهِدُونَ وَلَا نُجَاهِدُ. قَالَ: «مِهْنَةُ إِحْدَاكُنَّ فِي بَيْتِهَا تُدْرِكُ جِهَادَ الْمُجَاهِدِينَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ خواتین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں: ”اے اللہ کے رسول! مرد تو ساری فضیلتیں سمیٹ لے گئے، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور ہم جہاد نہیں کر پاتیں“، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی خاتون کا اپنے گھر کے کام کاج اور نظم و نسق میں مصروف رہنا مجاہدین کے جہاد (کے اجر و ثواب) کو پا لے گا، ان شاء اللہ“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3415]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7627، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6962، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3402»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3415 in Urdu