الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3490
حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ فَيُنَادِيهِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: لَا، وَاللهِ مَا أَعْرِفُكَ، مَنْ أَنْتَ وَيْحَكَ؟ قَالَ: أَنَا الَّذِي مَرَرْتَ بِي فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي شَرْبَةَ مَاءٍ فَسَقَيْتُكَ، فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ، قَالَ: فَدَخَلَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى اللهِ فِي زَوْرِهِ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، إِنِّي أَشْرَفْتُ عَلَى أَهْلِ النَّارِ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَنَادَى: يَا فُلَانُ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ فَقُلْتُ: لَا، وَاللهِ مَا أَعْرِفُكَ، وَمَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: أَنَا الَّذِي مَرَرْتَ بِي فِي الدُّنْيَا فَاسْتَسْقَيْتَنِي فَسَقَيْتُكَ، فَاشْفَعْ لِي بِهَا عِنْدَ رَبِّكَ، يَا رَبِّ، فَشَفِّعْنِي فِيهِ، قَالَ: فَيُشَفِّعُهُ اللهُ فِيهِ، وَأَخْرَجَهُ مِنَ النَّارِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک شخص دوزخیوں پر جھانکے گا تو دوزخیوں میں سے ایک آدمی اسے پکارے گا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ وہ کہے گا: نہیں، اللہ کی قسم! میں تمہیں نہیں پہچانتا، تم پر افسوس! تم کون ہو؟ وہ کہے گا: میں وہ شخص ہوں جس کے پاس سے تم دنیا میں گزرے تھے اور تم نے مجھ سے پانی مانگا تھا تو میں نے تمہیں پانی پلایا تھا، پس آج اپنے رب کے حضور میرے لیے سفارش کر دو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جنتی شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کی زیارت و ملاقات کے وقت حاضر ہو کر عرض کرے گا: اے میرے رب! میں دوزخیوں پر جھانکا تو ان میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور مجھے پکار کر کہنے لگا: اے فلاں! کیا تم مجھے پہچانتے نہیں ہو؟ میں نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں تجھے نہیں پہچانتا، تم کون ہو؟ اس نے کہا: میں وہی ہوں جس کے پاس سے تم دنیا میں گزرے تھے، تم نے مجھ سے پانی مانگا تو میں نے تمہیں پلایا تھا، لہٰذا اپنے رب کے حضور میرے لیے سفارش کر دو؛ «يَا رَبِّ، فَشَفِّعْنِي فِيهِ» ”اے میرے رب! پس تو اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما لے۔““ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چنانچہ اللہ تعالیٰ اس کے حق میں اس کی سفارش قبول فرما لے گا اور اسے آگ سے نکال دے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3490]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: هذا إسناد تالف، قال البوصيرى في "إتحاف الخيرة" [8/ 74] : "»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18550، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4585، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7775/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3477»
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: هذا إسناد تالف، قال البوصيرى في "إتحاف الخيرة" [8/ 74] : "»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18550، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4585، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7775/3، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3477»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3490 in Urdu