🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3647
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُصْعَبٍ ، سَمِعَهُ مِنْ أَنَسٍ ، يَقُولُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ وَهُوَ مُحْتَفِزٌ أَكْلًا حَثِيثًا، وَهُوَ يَقْسِمُهُ وَيُرْسِلُنِي بِهِ، أُرَاهُ يَعْنِي: التَّمْرَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے (جسے مصعب رحمہ اللہ نے ان سے سنا) کہ وہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکڑوں بیٹھ کر قدرے تیزی کے ساتھ تناول فرما رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے تقسیم بھی فرما رہے تھے اور مجھے بھی اسے دے کر (دیگر لوگوں کی طرف) بھیج رہے تھے“، راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ اس سے مراد کھجوریں تھیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3647]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2044، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3771، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12688، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2062، وأخرجه فتح الباري برقم: 5083، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7134، وأخرجه شرح السنة برقم: 2842، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3635»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3647 in Urdu