🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3686
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، وَهُوَ حَزِينٌ جَالِسٌ قَدْ ضَرَبَهُ بَعْضُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ: فَقَالَ: فَعَلَ بِي هَؤُلَاءِ وَفَعَلُوا، قَالَ: تُحِبُّ أَنْ أُرِيَكَ آيَةً؟ فَنَظَرَ إِلَى شَجَرَةٍ مِنْ وَرَاءِ الْوَادِي فَقَالَ: ادْعُ تِلْكَ الشَّجَرَةَ، فَدَعَاهَا، فَجَاءَتْ تَمْشِي حَتَّى قَامَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لَهَا: ارْجِعِي، فَرَجَعَتْ حَتَّى عَادَتْ إِلَى مَكَانِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حَسْبِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمگین حالت میں بیٹھے ہوئے تھے کیونکہ اہل مکہ میں سے بعض نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو زدوکوب کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے) فرمایا: ”ان لوگوں نے میرے ساتھ ایسا ایسا سلوک کیا ہے،“ جبرائیل علیہ السلام نے عرض کی: ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو کوئی نشانی دکھاؤں؟“ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وادی کے پیچھے ایک درخت کی طرف دیکھا تو انہوں نے عرض کی: ”اس درخت کو بلائیے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا تو وہ چلتا ہوا آیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کھڑا ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت سے فرمایا: «ارْجِعِي» ”واپس چلی جا،“ تو وہ واپس چلا گیا یہاں تک کہ اپنی (اصل) جگہ پر پہنچ گیا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے یہی کافی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3686]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط مسلم .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4028، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11702، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2226، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3674»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح على شرط مسلم

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3686 in Urdu