🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3696
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ صَلَّيْنَا الظُّهْرَ، فَقَالَتْ لَهُ جَارِيَتُهُ: الصَّلَاةُ، فَقُلْتُ: أَيَّةُ صَلَاةٍ يَا أَبَا حَمْزَةَ ؟ قَالَ: الْعَصْرُ، قُلْتُ: إِنَّمَا صَلَّيْنَا الظُّهْرَ الْآنَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: تِلْكَ صَلَاةُ الْمُنَافِقِ، يَتْرُكُ الصَّلَاةَ حَتَّى إِذَا كَانَتْ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ - أَوْ: بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ - قَامَ فَصَلَّى، لَا يَذْكُرُ اللهَ إِلَّا قَلِيلًا.
العلاء بن عبد الرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت حاضر ہوا جب ہم ظہر کی نماز ادا کر چکے تھے، تو ان کی لونڈی نے ان سے آکر کہا کہ ”نماز (کا وقت ہو گیا ہے)“، میں نے عرض کی: ”اے ابو حمزہ! یہ کون سی نماز ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”عصر کی نماز ہے“، میں نے کہا: ”ہم نے تو ابھی ابھی ظہر کی نماز پڑھی ہے“، اس پر انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «تِلْكَ صَلَاةُ الْمُنَافِقِ، يَتْرُكُ الصَّلَاةَ حَتَّى إِذَا كَانَتْ فِي قَرْنِ الشَّيْطَانِ أَوْ بَيْنَ قَرْنَيِ الشَّيْطَانِ قَامَ فَصَلَّى لَا يَذْكُرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا» ”یہ منافق کی نماز ہے، وہ نماز کو مؤخر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ جب سورج شیطان کے سینگ کے پاس یا اس کے دو سینگوں کے درمیان (یعنی غروب کے قریب) پہنچ جاتا ہے پھر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے اور اس میں اللہ کا ذکر بہت کم کرتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3696]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 524، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 622، 623، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 160، وأخرجه سنن النسائي برقم: 509، 510، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 413، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11588، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 333، 334، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8229، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3684»

الحكم على الحديث: رجاله ثقات

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3696 in Urdu