🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3712
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي سَالِمٌ أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ الْجُهَنِيَّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ نَحْنُ بِحَيْثُ قَدْ عَلِمْتَ، وَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَحْضُرَ الشَّهْرَ، فَأَخْبِرْنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ، قَالَ: احْضُرِ السَّبْعَ الْأَوَاخِرَ مِنَ الشَّهْرِ، قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ ذَلِكَ، قَالَ: الْتَمِسْهَا لَيْلَةَ سَابِعَةٍ تَبْقَى، وَهِيَ هَذِهِ اللَّيْلَةُ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، هَذِهِ لَيْلَةُ ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ، وَهِيَ لِثَمَانٍ بَقِينَ، فَقَالَ: كَذَا هَذَا الشَّهْرُ يَنْقُصُ، وَهِيَ سَبْعٌ بَقِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ جہینہ کے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم (شہر سے دور) ایسے مقام پر رہتے ہیں جیسا کہ آپ کے علم میں ہے اور ہم پورے مہینے حاضر ہونے کی استطاعت نہیں رکھتے، لہٰذا آپ ہمیں لیلۃ القدر کے بارے میں بتا دیجیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینے کی آخری سات راتوں میں حاضر ہو جایا کرو۔“ اس نے عرض کیا کہ میں اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اسے اس رات میں تلاش کرو جب سات راتیں باقی رہ جائیں، اور وہ یہی رات ہے۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ تئیسویں رات ہے اور (تیس کے حساب سے) آٹھ راتیں باقی ہیں؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ مہینہ اسی طرح کم ہو جاتا ہے (یعنی کبھی انتیس کا ہوتا ہے) اور (اس حساب سے) اب سات ہی راتیں باقی ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3712]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده مسلسل بالمجاهيل .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر: قال الهيثمى في "المجمع" [3/ 410] : "»
«أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2601، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1124، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2379، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3700»

الحكم على الحديث: إسناده مسلسل بالمجاهيل

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3712 in Urdu