الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 375
حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ، فَلَمَّا انْتَهَيْنَا إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ قَعَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَعَدْنَا مَعَهُ، فَأَخَذَ عُودًا فَنَكَتَ بِهِ الْأَرْضَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ، مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ إِلَّا عَلِمَ اللهُ مَكَانَهَا مِنَ الْجَنَّةِ، وَمَكَانَهَا مِنَ النَّارِ، وَشَقِيَّةً أَوْ سَعِيدَةً، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، قَالَ: أَفَلَا نَدَعُ الْعَمَلَ وَنُقْبِلُ عَلَى كِتَابِنَا، فَمَنْ كَانَ مِنَّا مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ يُسِّرُ لِعَمَلِهَا، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشِّقْوَةِ صَارَ إِلَى الشِّقْوَةِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلِ اعْمَلُوا، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ، فَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ يُسِّرَ لِعَمَلِهَا، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشِّقْوَةِ يُسِّرَ لِعَمَلِهَا.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک جنازے میں شریک ہوئے، پس جب ہم بقیع الغرقد پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ بیٹھ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی پکڑی اور اس کے ذریعے زمین کریدنے لگے، پھر اپنا سرِ مبارک اٹھایا اور ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ہر شخص اور ہر پیدا ہونے والی جان کا جنت یا دوزخ میں ٹھکانا اور اس کا بدبخت یا خوش بخت ہونا اللہ کے علم میں ہے (اور لکھا جا چکا ہے)۔“ اس پر مجمع میں سے ایک شخص نے عرض کی: (یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !) کیا پھر ہم عمل کرنا چھوڑ کر اپنی تقدیر پر توکل نہ کر لیں؟ کیونکہ ہم میں سے جو شخص خوش بختوں میں سے ہوگا وہ خوش بختی والے عمل کی طرف ہی سہولت پائے گا اور جو بدبختوں میں سے ہوگا وہ بدبختی کی طرف ہی جائے گا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نہیں! بلکہ تم عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر ایک کے لیے وہی راستہ آسان کر دیا جاتا ہے (جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے)، پس جو خوش بختوں میں سے ہے اس کے لیے خوش بختی والے اعمال کی راہ آسان کر دی جائے گی اور جو بدبختوں میں سے ہے اس کے لیے بدبختی والے اعمال کی راہ آسان کر دی جائے گی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1296، 4661، 4663، 4664، 4665، 4666، 5863، 6231، 7113، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2647، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2136، 3344، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4694، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 78، وأخرجه مسند أحمد برقم: 622، 1070، 1185، 1352، وأخرجه فتح الباري برقم: 1296، 4661، 6221، 6223، 6231، 7112، وأخرجه مسند البزار برقم: 582، 588، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20074، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 911، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11790، وأخرجه شرح السنة برقم: 72، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 370»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1296، 4661، 4663، 4664، 4665، 4666، 5863، 6231، 7113، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2647، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2136، 3344، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4694، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 78، وأخرجه مسند أحمد برقم: 622، 1070، 1185، 1352، وأخرجه فتح الباري برقم: 1296، 4661، 6221، 6223، 6231، 7112، وأخرجه مسند البزار برقم: 582، 588، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20074، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 911، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11790، وأخرجه شرح السنة برقم: 72، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 370»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 375 in Urdu