🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3774
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ، فَلَمَّا جَاءَتِ الَّتِي فِي بَيْتِهَا ضَرَبَتْ يَدَ الْخَادِمِ فَوَقَعَتِ الْقَصْعَةُ فَانْكَسَرَتْ، فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَ يُعِيدُ الطَّعَامَ فِيهَا وَيَقُولُ: غَارَتْ أُمُّكُمْ، فَلَمَّا جَاءَتْ بِقَصْعَتِهَا أَخَذَهَا فَبَعَثَ بِهَا إِلَى الَّتِي كُسِرَتْ قَصْعَتُهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی زوجہ مطہرہ کے ہاں تشریف فرما تھے کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دوسری زوجہ نے) ایک پیالے میں کچھ کھانا بھیجا، جب وہ خادم کھانا لے کر اس زوجہ کے پاس پہنچا جن کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقیم تھے تو انہوں نے خادم کے ہاتھ پر ضرب لگائی جس سے پیالہ گر کر ٹوٹ گیا، چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پیالے کے ٹکڑوں کو اکٹھا کیا اور اس میں کھانا سمیٹنے لگے اور ساتھ ہی فرمانے لگے: ”تمہاری ماں کو غیرت آ گئی ہے“، پھر جب (اسی گھر والی کا) صحیح پیالہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے کر اس زوجہ کی طرف بھجوا دیا جن کا پیالہ ٹوٹ گیا تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3774]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2349، 4927، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1359، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3955، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3567، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2334، وأخرجه مسند أحمد برقم: 13361، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2598، وأخرجه فتح الباري برقم: 2349، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 541، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3355، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3762»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3774 in Urdu