🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3825
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا، فَكَانَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ، فَجَاءَهُ أَصْحَابُهُ لِيَزُورُوهُ، فَصَلَّى بِهِمْ قَاعِدًا وَهُمْ قِيَامٌ، ثُمَّ جَاؤُوا لِصَلَاةٍ أُخْرَى فَقَعَدَ وَقَامُوا، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ أَنِ اقْعُدُوا، فَصَلَّوْا خَلْفَهُ وَهُمْ قُعُودٌ، فَلَمَّا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً، نَزَلَ إِلَيْهِمْ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً! فَقَالَ: إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ تک علاحدہ رہنے کی قسم کھائی اور اپنے ایک بالاخانے میں قیام فرمایا، (اسی دوران) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدمِ مبارک میں موچ آگئی، چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی جبکہ وہ کھڑے تھے، پھر جب وہ ایک دوسری نماز کے لیے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور وہ کھڑے ہو گئے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ فرمایا کہ ”تم بیٹھ جاؤ“، چنانچہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے بیٹھ کر نماز ادا کی، پھر جب انتیس راتیں گزر گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نیچے) تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی تو صرف انتیس راتیں ہی گزری ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں کا بھی) ہوتا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3825]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح غير إبراهيم بن الحجاج وهو ثقة والحديث صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى بسياق أخصر من هذا [برقم 3728] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 371، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 361، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12658، وأخرجه موطأ مالك برقم: 306، وأخرجه فتح الباري برقم: 617، 655، 656، 657، 685، 689، 690، 691، 692، 699، 709، 716، 762، 763، 794، 3673، وأخرجه مسند البزار برقم: 1772، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2909، 4078، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 818، 823، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 478، 2123، 3649، 5267، 8878، 9005، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3813»

الحكم على الحديث: رجاله رجال الصحيح غير إبراهيم بن الحجاج وهو ثقة والحديث صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3825 in Urdu