الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3903
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَسْقِي عُمُومَتِي الْفَضِيخَ الْبُسْرَ إِذْ سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي: أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ، قَالَ: فَقَالُوا: اكْفَأْهَا يَا أَنَسُ ، قَالَ: فَوَاللهِ مَا قَالُوا: حَتَّى نَنْظُرَ وَنَسْأَلَ، قَالَ: فَكَانَ الْفَضِيخُ يَوْمَئِذٍ مِنْ خُمُورِهِمْ، قَالَ: وَذَكَرَ مِمَّنْ كَانَ هُنَاكَ يَوْمَئِذٍ أَبُو طَلْحَةَ وَسُهَيْلُ بْنُ بَيْضَاءَ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”میں اپنے چچاؤں کو کچی کھجوروں سے تیار کردہ مشروب یعنی فضٰیخ پلا رہا تھا کہ اتنے میں ہم نے ایک منادی کو صدا دیتے ہوئے سنا کہ: ”آگاہ ہو جاؤ! بے شک شراب حرام کر دی گئی ہے“، وہ بیان کرتے ہیں کہ (یہ سنتے ہی) ان سب نے کہا: ”اے انس! اسے بہا دو“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”اللہ کی قسم! انہوں نے یہ نہیں کہا کہ پہلے ہم دیکھ لیں یا مزید دریافت کر لیں (بلکہ فوراً تعمیلِ ارشاد کی)۔“ وہ فرماتے ہیں کہ ”ان دنوں ان کی عام شراب یہی فضٰیخ تھی“ اور اس دن وہاں موجود حضرات میں سیدنا ابو طلحہ، سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہما اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کے نام ذکر کیے گئے ہیں۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3903]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى [4341، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3891»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه البخارى [4341، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3891»
الحكم على الحديث: إسناده حسن
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3903 in Urdu