🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3952
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي إِمَامُكُمْ، فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ، وَلَا بِالسُّجُودِ، وَلَا بِالْقِيَامِ، فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ أَمَامِي وَمِنْ خَلْفِي، ثُمَّ قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ رَأَيْتُمْ مَا رَأَيْتُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، قَالُوا: وَمَا رَأَيْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: رَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل فرما چکے تو ہماری طرف رُخِ مبارک کر کے متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں، لہٰذا تم رکوع، سجود اور قیام میں مجھ سے پہل نہ کیا کرو، کیونکہ میں تمہیں اپنے سامنے سے بھی دیکھتا ہوں اور اپنے پیچھے سے بھی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم وہ دیکھ لیتے جو میں نے دیکھا ہے تو تم ہنستے کم اور روتے بہت زیادہ“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے کیا دیکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت اور دوزخ کو دیکھا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3952]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 426، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1363، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 624، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11586، 11846، 12159، 12865، 13115، 13159، 13673، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1317، وأخرجه فتح الباري برقم: 617، 685، 692، 709، 716، 3673، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 823، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2123، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3939»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3952 in Urdu