🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3963
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ، وَانْصَرَفَ مِنَ الصَّلَاةِ، فَأَقْبَلَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي إِمَامُكُمْ، فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ، وَلَا بِالسُّجُودِ، وَلَا بِالْقِيَامِ، وَلَا بِالْقُعُودِ، وَلَا بِالِانْصِرَافِ، فَإِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ أَمَامِي وَمِنْ خَلْفِي، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ رَأَيْتُمْ مَا رَأَيْتُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا رَأَيْتَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی اور سلام پھیرنے کے بعد ہماری طرف رخِ انور کر کے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! میں تمہارا امام ہوں، چنانچہ تم رکوع، سجود، قیام، قعود اور نماز مکمل کرنے (سلام پھیرنے) میں مجھ سے سبقت نہ لے جایا کرو، کیونکہ میں تمہیں اپنے سامنے سے بھی دیکھتا ہوں اور اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں، اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! اگر تم وہ دیکھ پاتے جو میں نے دیکھا ہے تو تم ہنستے کم اور روتے بہت زیادہ“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے کیا دیکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جنت اور جہنم کو دیکھا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3963]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا [برقم 3952] »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 371، 409، 657، 686، 687، 699، 700، 709، 772، 1063، 6121، 6268، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 411، 644، 426، 434، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 361، وأخرجه سنن النسائي برقم: 794، 813، 814، 832، 1061، 1363، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 601، 624، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1238، 4191، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11586، وأخرجه موطأ مالك برقم: 306، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1256، 1317، 2735، وأخرجه فتح الباري برقم: 617، 655، 656، 657، 685، 689، 690، 691، 692، 699، 709، 716، 762، 763، 794، 1155، 3673، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 3487، وأخرجه مسند البزار برقم: 1772، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2909، 4078، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 818، 823، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 478، 2123، 2165، 2440، 3649، 5267، 8878، 8881، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12753، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7492، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1403، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3950»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3963 in Urdu