الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3966
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَشْرِبَةِ، فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الظُّرُوفِ الْمُزَفَّتَةِ، وَقَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: صَدَقْتَ، السُّكْرُ حَرَامٌ، إِنَّمَا أَشْرَبُ الشَّرْبَةَ وَالشَّرْبَتَيْنِ عَلَى أَثَرِ الطَّعَامِ، قَالَ: فَقَالَ لِي: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ، قَالَ: ثُمَّ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ، وَمَا خَمَّرْتَ مِنْ ذَلِكَ فَهُوَ الْخَمْرُ.
مختار بن فلفل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مشروبات کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنِ قیر والے (کولتار لگے) برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا“ اور ارشاد فرمایا کہ ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“، میں نے عرض کیا کہ آپ نے سچ فرمایا، نشہ تو حرام ہے، میں تو محض کھانے کے بعد ہضم کے لیے ایک دو گھونٹ پی لیتا ہوں، تو سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کرے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے“، پھر انہوں نے فرمایا کہ ”جب شراب حرام کی گئی تو وہ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو اور جوار سے تیار کی جاتی تھی، اور ان میں سے تم جس چیز کو بھی خمیر کر کے نشہ آور بنا دو تو وہ شراب ہی ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3966]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11689، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8100، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3727/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3953»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 11689، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8100، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3727/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3953»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3966 in Urdu