الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3977
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ ، عَنْ فُضَيْلٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَضَحِكَ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مِمَّ أَضْحَكُ؟ قَالَ: قُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: مِنْ مُخَاطَبَةِ الْعَبْدِ رَبَّهُ، يَقُولُ: يَا رَبِّ، أَلَمْ تُجِرْنِي مِنَ الظُّلْمِ؟ قَالَ: يَقُولُ عَزَّ وَجَلَّ: بَلَى، قَالَ: فَإِنِّي لَا أُجِيزُ عَلَى نَفْسِي إِلَّا شَاهِدًا مِنِّي، قَالَ: فَيَقُولُ: كَفَى بِنَفْسِكَ عَلَيْكَ شَهِيدًا وَبِالْكِرَامِ الْكَاتِبِينَ شُهُودًا، قَالَ: فَيُخْتَمُ عَلَى فِيهِ، وَيُقَالُ لِأَرْكَانِهِ: انْطِقِي، قَالَ: فَتَنْطِقُ بِأَعْمَالِهِ، ثُمَّ قَالَ: يُخَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْكَلَامِ، فَيَقُولُ: بُعْدًا لَكُنَّ وَسُحْقًا، فَعَنْكُنَّ كُنْتُ أُنَاضِلُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں موجود تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور دریافت فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ میں کس بات پر ہنس رہا ہوں؟“ ہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندے کی اپنے رب کے ساتھ اس گفتگو پر (ہنسی آئی) جب وہ قیامت کے دن عرض کرے گا «يَا رَبِّ، أَلَمْ تُجِرْنِي مِنَ الظُّلْمِ؟» ”اے میرے رب! کیا تو نے مجھے ظلم سے پناہ نہیں دی تھی؟“ اللہ عزوجل فرمائے گا: ”کیوں نہیں! (ضرور دی تھی)“، وہ بندہ عرض کرے گا: ”میں آج اپنے خلاف اپنے ہی کسی عضو کے علاوہ کسی اور کی گواہی ہرگز تسلیم نہیں کروں گا“، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”آج تیرا اپنا نفس ہی تیرے خلاف گواہی دینے کے لیے کافی ہے اور کِراماً کاتبین (اعمال لکھنے والے معزز فرشتے) بھی بطور گواہ موجود ہیں“، پھر اس کے منہ پر مہر لگا دی جائے گی اور اس کے اعضاء و جوارح سے کہا جائے گا: ”بول پڑو“، چنانچہ وہ اس کے اعمال بیان کر دیں گے، اس کے بعد اسے کلام کرنے کی اجازت دی جائے گی تو وہ (اپنے ہی اعضاء کو برا بھلا کہتے ہوئے) کہے گا: «بُعْدًا لَكُنَّ وَسُحْقًا» ”تمہارے لیے دوری اور بربادی ہو، میں تمہاری ہی خاطر تو (اللہ سے) جھگڑ رہا تھا اور تمہارا ہی دفاع کر رہا تھا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3977]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه قريبًا [برقم 3975] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2969، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7358، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11765، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3964»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه قريبًا [برقم 3975] »
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2969، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7358، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11765، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3964»
الحكم على الحديث: إسناده صحيح
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 3977 in Urdu