🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4129
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا دُرُسْتُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: يَا بُنَيَّ، ادْعُ لِيَ مِنْ هَذِهِ الدَّارِ بِوَضُوءٍ، فَقُلْتُ: رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُ وَضُوءًا؟ فَقَالَ: أَخْبِرْهُ أَنَّ دَلْوَنَا جِلْدُ مَيْتَةٍ، فَقَالَ: سَلْهُمْ، هَلْ دَبَغُوهُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ دِبَاغَهُ طُهُورُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ چل رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے بیٹے! اس گھر والوں سے میرے لیے وضو کا پانی طلب کرو۔“ میں نے (گھر والوں سے جا کر) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کے لیے پانی طلب فرما رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلع کر دیں کہ ہمارا ڈول مردار کی کھال کا بنا ہوا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے پوچھو، کیا انہوں نے اسے دباغت دی ہے؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس کی دباغت ہی اس کی پاکیزگی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4129]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ” «أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي اللَّيْلَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ» کیا تم میں سے کوئی اس بات کی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ ایک رات میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی تلاوت کر لیا کرے؟ کیونکہ یہ (سورت) پورے قرآن کے برابر ہے“۔
(فرمایا: اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "لوگوں کے لیے کسی عریف (سردار/افسر) کا ہونا ضروری ہے، اور عریف جہنم میں ہوگا۔" فرمایا: اور فرمایا: "قیامت کے دن (ظالم اہلکار) کو لایا جائے گا اور اس سے کہا جائے گا: اپنا کوڑا رکھ دے اور جہنم میں داخل ہو جا۔") (قوسین والا متن نسخہ الاثری میں زائد ہے، جبکہ شاملہ میں نہیں ہے)»

«أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 24، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 490، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4115»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف جدا

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4129 in Urdu