🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4203
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ مُوَرِّقٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَمِنَّا الصَّائِمُ، وَمِنَّا الْمُفْطِرُ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فِي يَوْمٍ حَارٍّ، أَكْثَرُنَا ظِلًّا لَأَصْحَابُ الْكِسَاءِ، فَمِنَّا مَنْ يَتَّقِي الشَّمْسَ بِيَدِهِ، قَالَ: فَسَقَطَ الصُّوَّامُ وَقَامَ الْمُفْطِرُونَ، فَضَرَبُوا الْأَبْنِيَةَ، وَسَقَوُا الرِّكَابَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالْأَجْرِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، ہم میں سے کچھ لوگ روزہ دار تھے اور کچھ روزے سے نہیں تھے، پھر ایک شدید گرم دن میں ہم نے ایک مقام پر پڑاؤ کیا، ہم میں سب سے زیادہ سائے والے وہ لوگ تھے جن کے پاس چادریں تھیں جبکہ ہم میں سے کچھ تو اپنے ہاتھ ہی سے دھوپ سے بچاؤ کر رہے تھے، (گرمی اور نقاہت کی وجہ سے) روزہ دار تو نڈھال ہو کر گر پڑے جبکہ وہ لوگ جو روزے سے نہیں تھے وہ سرگرمِ عمل رہے، انہوں نے خیمے نصب کیے اور سواریوں کو پانی پلایا، تو اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج روزے نہ رکھنے والے سارا اجر سمیٹ کر لے گئے ہیں۔“” [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4203]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2733، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1119، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2283، وأخرجه فتح الباري برقم: 1844، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2032، 2033، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3245، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5896، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4188»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4203 in Urdu