🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4211
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو ظِلَالٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ لِي: مَتَى ذَهَبَ بَصَرُكَ؟ قَالَ: وَأَنَا ابْنُ سَنَتَيْنِ فِيمَا حَدَّثَنِي أَهْلِي، قَالَ: أَفَلَا أُبَشِّرُكَ؟ فَقُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: مَرَّ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ثُمَّ مَضَى، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ اللهَ يَقُولُ: مَا لِمَنْ أَخَذْتُ كَرِيمَتَيْهِ عِنْدِي جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ.
ابو ظلال رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”تمہاری بینائی کب ختم ہوئی تھی؟“ میں نے عرض کیا: جیسا کہ میرے گھر والوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس وقت میں دو سال کا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایک خوشخبری نہ سناؤں؟“ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں! (ضرور سنائیے)، تو انہوں نے فرمایا کہ سیدنا ابنِ ام مکتوم رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور آگے بڑھ گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے: جس بندے کی میں نے اس کی دو محبوب ترین چیزیں (آنکھیں) لے لیں، تو میرے پاس اس کے لیے جنت کے علاوہ کوئی اور بدلہ نہیں ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4211]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5329، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2400، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12059، وأخرجه فتح الباري برقم: 5329، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 252، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 372، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3237، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4196»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4211 in Urdu