الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 424
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْأَصَمُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ السُّدِّيَّ ، يَقُولُ: عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَ أَبُو طَالِبٍ، أَتَيْتُ النَّبِيَّ، فَقُلْتُ: إِنَّ عَمَّكَ الشَّيْخَ قَدْ مَاتَ، قَالَ: اذْهَبْ فَوَارِهِ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي، قَالَ: فَوَارَيْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَقَالَ: اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ، وَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَأْتِيَنِي، قَالَ: فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ، فَدَعَا لِي بِدَعَوَاتٍ مَا يَسُرُّنِي أَنَّ بِهَا حُمْرَ النَّعَمِ أَوْ سُودَهَا، قَالَ: وَكَانَ عَلِيٌّ إِذَا غَسَّلَ مَيِّتًا اغْتَسَلَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب ابوطالب کی وفات ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”آپ کے بوڑھے چچا کا انتقال ہو گیا ہے“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور انہیں دفن کر دو، اور جب تک میرے پاس واپس نہ آ جاؤ کوئی نیا کام نہ کرنا“، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے انہیں دفن کر دیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور غسل کر لو، اور جب تک میرے پاس دوبارہ نہ آ جاؤ کوئی کام نہ کرنا“، بیان کرتے ہیں کہ پھر میں نے غسل کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایسی دعائیں فرمائیں کہ ان کے بدلے سرخ یا سیاہ اونٹوں کا ملنا بھی مجھے اتنا خوش نہ کرتا؛ السُّدِّيُّ رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب کسی میت کو غسل دیتے تو خود بھی غسل فرماتے تھے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 424]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2006، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1096، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 1384، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 747، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 419»
«قال سعيد بن محمد السناري: حسن»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2006، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1096، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي برقم: 1384، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 747، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 419»
الحكم على الحديث: إسناده جيد
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 424 in Urdu