الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4311
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُشْبَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ثَلَاثٌ مِنْ أَصْلِ الْإِسْلَامِ: الْكَفُّ عَمَّنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، لَا يُكَفِّرُهُ بِذَنْبٍ، وَلَا يُخْرِجُهُ مِنَ الْإِسْلَامِ بِعَمَلٍ، وَالْجِهَادُ مَاضٍ مُنْذُ بَعَثَنِي اللهُ إِلَى أَنْ يُقَاتِلَ آخِرُ أُمَّتِي الدَّجَّالَ لَا يُبْطِلُهُ جَوْرُ جَائِرٍ وَلَا عَدْلُ عَادِلٍ، وَالْإِيمَانُ بِالْأَقْدَارِ كُلِّهَا.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین چیزیں اسلام کی اصل اور بنیاد ہیں: ایک یہ کہ جو شخص «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہہ دے اس سے دست کش رہا جائے، اسے کسی گناہ کی پاداش میں کافر قرار نہ دیا جائے اور نہ ہی کسی عمل کی بنا پر اسے دائرہ اسلام سے خارج کیا جائے، دوسرا یہ کہ جہاد اس وقت سے جاری و ساری ہے جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے مبعوث فرمایا یہاں تک کہ میری امت کا آخری حصہ دجال سے قتال کرے گا، اسے نہ تو کسی ظالم کا ظلم باطل کر سکے گا اور نہ ہی کسی عادل کا عدل اسے ختم کر سکے گا، اور تیسرا تمام تقدیروں پر ایمان لانا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4311]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2532، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2740، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4295»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 2532، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2740، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4295»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4311 in Urdu