🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4365
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، حَدَّثَنَا طَيِّبُ بْنُ سَلْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَةَ ، تَقُولُ: سَمِعْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الْفَجْرَ - أَوْ قَالَ: الْغَدَاةَ - فَقَعَدَ فِي مَقْعَدِهِ فَلَمْ يَلْغُ بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا، وَيَذْكُرُ اللهَ حَتَّى يُصَلِّيَ الضُّحَى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ لَا ذَنْبَ لَهُ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے فجر کی نماز—یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز کا لفظ ارشاد فرمایا—ادا کی، پھر وہ اپنی اسی جگہ بیٹھا رہا اور دنیاوی معاملات میں سے کسی لغو بات میں مشغول نہیں ہوا، بلکہ اللہ کے ذکر میں مصروف رہا یہاں تک کہ اس نے چاشت کی چار رکعتیں ادا کر لیں، تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے (پاک و صاف ہو کر) نکلتا ہے جیسے وہ اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا کہ اس پر کوئی گناہ باقی نہ رہا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4365]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: منكر بهذا التمام»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16941، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3397، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1771، 6073، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4348»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4365 in Urdu