🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4421
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ رَهْطٌ مِنَ الْيَهُودِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: السَّامُ عَلَيْكَ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَقُلْتُ: عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ، قَالَتْ: قُلْتُ: أَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا؟ قَالَ: قُلْتُ: وَعَلَيْكُمْ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ یہودیوں کے ایک گروہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (ملاقات کی) اجازت مانگی اور (آنے پر) کہا: «السَّامُ عَلَيْكَ» ”تم پر موت ہو“، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے (طیش میں آکر جواباً) کہا: «عَلَيْكُمُ السَّامُ وَاللَّعْنَةُ» ”تم پر بھی موت اور لعنت ہو“، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! بے شک اللہ تعالیٰ ہر معاملے میں نرمی برتنے کو پسند فرماتا ہے“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی: (اے اللہ کے رسول!) کیا آپ نے سنا نہیں کہ انہوں نے کیا کہا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے (ان کے جواب میں) کہہ تو دیا تھا: «وَعَلَيْكُمْ» ”اور تم پر بھی“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4421]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2777، 5678، 5901، 6032، 6528، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2701، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3689، 3698، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23570، 24032، 24330، 24508، 25105، 25393، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2794، وأخرجه فتح الباري برقم: 5678، 5683، 6032، 6038، 6941، وأخرجه مسند البزار برقم: 756، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9839، 19460، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 574، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1081، 3559، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2662، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4404»

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4421 in Urdu