🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4458
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أَمَرَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَغْسِلَ وَجْهَ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ يَوْمًا وَهُوَ صَبِيٌّ، قَالَتْ: وَمَا وَلَدْتُ وَلَا أَعْرِفُ كَيْفَ يُغْسَلُ الصِّبْيَانُ، قَالَتْ: فَآخُذُهُ فَأَغْسِلُهُ غَسْلًا لَيْسَ بِذَاكَ، قَالَتْ: فَأَخَذَهُ فَجَعَلَ يَغْسِلُ وَجْهَهُ، وَيَقُولُ: لَقَدْ أُحْسِنَ بِنَا إِذْ لَمْ تَكُ جَارِيَةً، وَلَوْ كُنْتَ جَارِيَةً لَحَلَّيْتُكَ وَأَعْطَيْتُكَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک مرتبہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کا چہرہ دھونے کا حکم دیا جبکہ وہ ابھی کمسن بچے تھے“، وہ فرماتی ہیں کہ ”چونکہ میری اپنی کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی اس لیے میں اس بات سے واقف نہیں تھی کہ بچوں کو کس طرح نہلایا دھلایا جاتا ہے“، چنانچہ انہوں نے بتایا کہ ”میں نے انہیں پکڑا اور ان کا چہرہ دھویا لیکن وہ دھونا کچھ ایسا خاص (تسلی بخش) نہ تھا“، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خود تھام لیا اور ان کا چہرہ دھونے لگے اور اس دوران فرمانے لگے: ”ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اچھا معاملہ فرمایا کہ تم لڑکی نہیں بنے، اور اگر تم لڑکی ہوتے تو میں تمہیں زیورات سے آراستہ کرتا اور تمہیں خوب نوازتا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4458]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ:قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه ابن عساكر في "تاريخه" [8/ 68، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4441»

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4458 in Urdu