🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


New الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔


مسند أبي يعلى الموصلي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسند أبي يعلى الموصلي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
مسند أبي يعلى الموصلي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
115. مُسْنَدُ عَائِشَةَ
عائشہ کی مرویات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4565
حَدَّثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَقَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْفِرَاشِ، فَالْتَمَسْتُهُ بِيَدِي، فَوَقَعَتْ يَدِي عَلَى قَدَمَيْهِ وَهُمَا مَنْصُوبَتَانِ وَهُوَ سَاجِدٌ، وَهُوَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک رات میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر نہ پایا، تو میں نے ٹٹول کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا، میرا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں مبارک قدموں پر پڑا جو (سجدے کی حالت میں) سیدھے کھڑے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لَا أُحْصِي ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ» ”اے اللہ! میں تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، اور تیری ناراضی سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں، اور تجھ سے تیری ہی پناہ چاہتا ہوں، میں تیری تعریف و ثنا کا احاطہ نہیں کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسی تو نے خود اپنی ثنا فرمائی ہے۔““ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4565]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 486، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3493، وأخرجه سنن النسائي برقم: 169، 1100، 1130، 5534، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 879، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3841، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25127، وأخرجه فتح الباري برقم: 794، 3674، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 864، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 655، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 199، 3690، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4547»

Musnad Abi Ya‘la al-Mawsili Hadith 4565 in Urdu